حیدرآباد 3 اکٹوبر (سیاست نیوز) شہر میں گذشتہ چند دنوں سے سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ چل رہا ہے ۔ حیدرآباد میں سونے کی قیمتیں گذشتہ چھ ماہ میں سب سے کم سطح تک پہونچ گئی ہیں۔ کہا گیا ہے کہ 22 قیراط سونے کی قیمت فی تولہ 52,600 اور 24 قیراط سونے کی قیمت فی تولہ 57,380 روپئے تک پہونچ گئی ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافہ کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں کمی آنے لگی ہے ۔ تجارتی بازار میں سرمایہ کاروں کی جانب سے ڈالر کو ترجیح دی جا رہی ہے ۔ اسی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں گراوٹ درج کی جا رہی ہے ۔ اب یہ قیمتیں گذشتہ چھ ماہ میں سب سے کم سطح پر پہونچ گئی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ حالانکہ قیمتوں میں کمی آئی ہے تاہم جاریہ سال اب تک تجارتی رجحان مثبت ہی رہا ہے ۔