3 افرادبلند عمارت سے کود کر شدید زخمی۔شارٹ سرکٹ کا شبہ
حیدرآباد : /16 مارچ (سیاست نیوز) سکندرآباد کے مشہور سوپنالوک کامپلکس میں آج شام مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں4 خواتین کے بشمول 6 افراد فوت ہوگئے۔ جھلسی ہوئی حالت میں انہیں گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ان تمام کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔ڈی سی پی نارتھ زون دپتی چندنا نے اموات کی تصدیق کی اور بتایا کہ 15 سے زائد فائرانجنوں نے آگ پر قابو پایا۔ جمعرات کی شام 7.30 بجے شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں کامپلکس کی ساتویں منزل میں آگ لگ گئی اور کچھ ہی دیر میں آگ نے آٹھویں منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ کامپلکس میں موجود افراد میں افراتفری مچ گئی ۔بلڈنگ کی ساتویں منزل سے دھواں دیکھا گیا اور جلد ہی آگ کے شعلے دیکھے گئے۔ دیکھتے ہی دیکھتے آٹھویں منزل بھی آگ کی لپیٹ میں آگئی۔ بعض افراد نے جان بچانے کیلئے عمارت سے نیچے چھلانگ لگادی جس کے نتیجہ میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ میئر حیدرآباد وجیہ لکشمی نے دورہ کیا اور حالات سے آگہی حاصل کی۔آگ پر قابو پانے میں جی ایچ ایم سی ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیم نے بھی اپنا رول ادا کیا۔ سکندرآباد کے مصروف علاقے میں ٹریفک بری طرح متاثر ہوگئی اور ٹریفک پولیس عملہ نے چند گھنٹوں کیلئے ٹریفک کا رخ بھی موڑ دیا تھا ۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریاستی وزیر ٹی سرینواس یادو وہاں پہنچ گئے اور پولیس و فائر انجن عملہ سے تفصیلات حاصل کئے ۔ ایڈیشنل ڈی سی پی ساؤتھ زون محمد رفیق نے وہاں پہنچ کر راحت کاری کاموں کی نگرانی کی۔ب