سوڈان میں بارش اور سیلاب سے 77 افراد ہلاک

   

خرطوم۔ سوڈان میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے اب تک77 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق قدرتی آفات سے 15ہزار کے قریب مکانات تباہ ہونے سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ ترجمان سوڈان نیشنل کونسل سول ڈیفنس بریگیڈئیر جنرل عبد الجلیل عبدالرحیم کے مطابق مئی میں شروع ہو نے والی بارش سے اب تک 77افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں شمالی کوردفان، گیزیرہ، جنوبی کوردوفان، دارفوراور دریائے نیل کے علاقہ شامل ہیں۔