سوڈان میں جلوس جنازہ احتجاج میں تبدیل

   

الحدث۔19 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) سوڈان میں گزشتہ روز مظاہروں میں شہید ہونے والے ایک شخص کے جنازے کا جلوس مقتول کا لاشہ لے کر احتجاج میں شامل ہوگئے۔’العربیہ‘ کے مطابق جمعرات کے روز سوڈانی پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں مظاہرے میں شامل ایک شخص دم توڑ گیا جس کے باعث ملک میں پہلے سے حکومت کے خلاف جاری عوامی غم وغصے میں مزید اضافہ ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات کے بعد سے اب تک سوڈان میں ہونے والے پر تشدد احتجاج میں مزید تین افراد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے تینوں افراد کا تعلق دارالحکومت خرطوم سے ہے۔گزشتہ روز خرطوم میں ہزاروں افراد حکومت مردہ باد کے نعرے لگاتے سڑکوں پر نکل آئے۔