سوڈان میں گرفتار نوجوانوں کے والدین کا احتجاج

   

خرطوم : سوڈان میں گزشتہ برس فوجی بغاوت کے بعد سے دوران احتجاج گرفتار نوجوانوں کے والدین سڑکوں پر نکل آئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق دارالحکومت خرطوم میں شہریوں نے فوج کی حراست میں موجود اپنے بچوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ 25 اکتوبر کی فوجی بغاوت کے بعد سے 83 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔