خرطوم ۔/14 ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) سوڈان کی ایک عدالت نے ملک کے سابق صدر عمر البشیر کو منی لانڈرنگ اور بدعنوانیوں کے دیگر معاملات میں ملوث پائے جانے پر ہفتہ کے روز دو سال کی سزا ئے قید سنائی ہے۔ البشیر کو متعدد قانونی پیچیدگیوں کا سامنا تھا اور یہ اُسی سلسلہ میں سنایا جانے والا پہلا عدالتی فیصلہ تھا۔ یاد رہے کہ عمرالبشیرجنگی جرائم اور نسل کشی جیسے معاملات میں بھی جو 2000ء کی دہائی میں ڈار فور میں رونما ہوئے تھے، بین الاقوامی فوجداری عدالت کو بھی مطلوب ہیں۔ یاد رہے کہ ایک سال قبل سوڈانی احتجاجیوں نے صدر عمرالبشیر کے تیس سالہ جابرانہ دور حکومت کے خلاف علم بغاوت بلند کیا تھا اور عدالتی فیصلہ ایک سال بعد سنایا گیا ہے۔