سویڈش داعشی کو ویسے ہی جلایا جائے جس طرح میرے بیٹے کو اس نے جلایا

   

Ferty9 Clinic

دبئی: سویڈن کی ایک عدالت میں گذشتہ روز داعش تنظیم سے تعلق رکھنے والے سویڈش شہری اسامہ کریم کے خلاف عدالتی کارروائی کا آغاز ہوا۔ اسامہ 2015 میں داعش تنظیم کے ہاتھوں ایک پنجرے میں اردن کی فضائیہ کے نوجوان پائلٹ معاذ الکساسبہ کو زندہ جلا دیئے جانے کی اندوہناک کارروائی میں شریک تھا۔اس سلسلے میں معاذ کے والد یوسف الکساسبہ کا کہنا ہے کہ جب بھی ہمارے دلوں میں ہمارے بیٹے کے جلائے جانے کی ا?گ ٹھنڈی ہونے لگتی ہے وہ ایک بار پھر سے بھڑک اٹھتی ہے، مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ معاذ کو ا?ج ہی قتل کیا گیا ہے، میں جب بھی اس قبیح عمل میں شریک کسی شخص کے گرفتار ہونے یا اس کے خلاف عدالتی کارروائی کا سنتا ہوں، تو اس حوالے سے اردن کی حکومت کے موقف کا منتظر رہتا ہوں اور یہ کہ وہ ان افراد کے حوالے سے کیا کرے گی۔معاذ کے والد نے زور دیا ہے کہ بین الاقوامی قانون اردن کو یہ حق دیتا ہے کہ وہ ان کے بیٹے کے جلائے جانے میں شریک ہر فرد کو طلب کرے اور اردن کی سرزمین پر اس کے خلاف عدالتی کارروائی عمل میں لائے،اس لیے کہ معاذ کا تعلق اردن سے ہے۔