دبئی: متحدہ عرب امارات نے سویڈن میں انتہا پسندوں کی جانب سے قرآن جلانے کے واقعے پر احتجاج کے لیے سویڈن کے سفیر لیزلٹ اینڈرسن کو طلب کیا۔عرب نیوز کے مطابق سویڈین کے سفیر کو طلب کرکے وزیر برائے عالمی تعاون ریم الہاشمی نے کہا کہ یو اے ای توہین مذہب کرنے کو رد کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مذہبی علامات کا احترام کیا جائے اور اشتعال انگیزی سے پرہیز کیا جائے۔وزیر نے کہا کہ ایسی چیزوں سے کشیدگی مزید بڑھتی ہے۔ دنیا کو مل کر رواداری اور ہم آہنگی کی حوصلہ افزائی اور انتہا پسندی اور نفرت کو رد کرنا چاہئے۔سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی پر گزشتہ جمعرات سے ہنگامے ہو رہے ہیں جن میں کچھ پولیس اہلکار اور مظاہرین زخمی بھی ہوئے ہیں۔اس کا آغاز دائیں بازو کے سیاستدان راسموس پالودان نے کیا۔مصر نے بھی سویڈن میں قرآن کو جلانے کی مذمت کی ہے۔مصر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس انہتا پسندی کے واقعے کا مقصد پناہ گزینوں اور اور مسلمانوں کو اشتعال دلانا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ ’حکومت نے مذہبی اصولوں اور اعتقاد کو رد کیا ہے۔ مذہبی آزادی بنیادی انسانی حقوق میں شامل ہے اور اس کا احترام کیا جانا چاہیے۔