نئی دہلی: تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کو برقرار رکھنے کے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی مختلف عرضیوں پر سُپریم کورٹ سماعت ہوئی ہے۔ گزشتہ کل سُپریم کورٹ نے حجاب پر پابندی کے معاملے میں کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر سماعت کی۔ کرناٹک ہائی کورٹ نے ریاست کے کچھ اسکولوں اور کالجوں میں مسلم طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی کو برقرار رکھا ہے، جس کے خلاف اپیلیں سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔