سٹی سیول کورٹ میں آتشزدگی کا واقعہ

   

حیدرآباد۔ 3 جون (سیاست نیوز) سٹی سیول کورٹس ، پرانی حویلی کے احاطہ میں آج معمولی سی آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کورٹ کی چھت پر بمبو اور پرانی لکڑیاں رکھی گئی تھی۔ اس واقعہ کے بعد مغل پورہ فائر اسٹیشن سے وابستہ فائر انجن کو طلب کرلیا گیا تھا اور اندرون چند منٹ آگ پر قابو پالیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران سٹی سیول کورٹ میں آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے کیونکہ سابق میں کورٹ کی ایڈوکیٹ کینٹین میں آگ لگ گئی تھی۔