نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے مبینہ گمراہ کن ویڈیو کے معاملے میں زی نیوز کے اینکر روہت رنجن نے سپریم کورٹ میں عرضی کودائر کیا ہے پولیس کی گرفتاری سے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ اس معاملے کی آئندہ ہفتے سماعت کرے گی۔ زی ہندوستان کے ایڈیٹر کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل سدھارتھ ڈیو نے چیف جسٹس این وی رمنا کو بتایا کہ اینکر روہت رنجن کو عدالت کے حکم سے تحفظ حاصل ہے، لیکن ایڈیٹر کو تحفظ نہیں ملا ہے۔ پولیس نے انہیں سمن بھی بھیج دیا ہے۔ سی جے آئی نے کہا کہ وہ اگلے ہفتے اس معاملے کو دیکھیں گے دراصل، 8 جولائی کو سپریم کورٹ نے زی کے اینکر روہت رنجن کو گرفتاری سے تحفظ دیا تھا۔ یہ اس وقت ہوا جب کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کے خلاف مبینہ طور پر ان کے ویڈیو کلپس سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں پولیس کیس درج کیے گئے کانگریس کی حکمرانی والی چھتیس گڑھ اور راجستھان پولیس نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور اس کے خلاف کسی بھی تعزیری کارروائی سے تحفظ اور ان کے خلاف مقدمات کو جوڑنے کی درخواست کی تھی۔ سپریم کورٹ نے رنجن کی عرضی پر اٹارنی جنرل کے دفتر کے ذریعے مرکز کو نوٹس بھی جاری کیا تھا، جس میں اپنے، اپنے خاندان کے ارکان اور پروگرام سے وابستہ اس کے ساتھیوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا تھا۔