نئی دہلی: سپریم کورٹ 13 جولائی کو بہار کی راجدھانی پٹنہ میں نتیش کمار حکومت کے خلاف احتجاجی مارچ میں حصہ لینے کے دوران بی جے پی لیڈر کی موت کی ایک ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) یا مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ذریعہ جانچ کرانے کی درخواست پر منگل کو سماعت کرے گی۔ عدالت عظمیٰ کی ویب سائٹ کے مطابق، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ 25 جولائی کو ایڈوکیٹ برون کمار سنہا کے ذریعے داخل کردہ PIL کی سماعت کرے گی۔ جہان آباد ضلع کے پارٹی لیڈر وجے سنگھ کا ’اسمبلی مارچ‘ میں شرکت کے دوران انتقال ہو گیا تھا۔