سپریم کورٹ فیصلہ کی ستائش شنکر آچاریہ سوامی سواروپانند

   

Ferty9 Clinic

جبلپور ۔ 9 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شنکر آچاریہ سوامی سواروپانند نے ایودھیا مقدمہ پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کی تعریف کی جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بھگوان رام کا اترپردیش ٹاؤن میں جنم ہوا تھا ۔ سپریم کورٹ نے ایودھیا مقدمہ پر فیصلہ سناکر ایودھیا کے تنازعہ مقام پر رام مندر کی تعمیر کی راہ ہم وار کردی ہے جبکہ مسجد کی تعمیر کے لئے سنی وقف بورڈ کو 5 ایکڑ اراصی الاٹ کرنے کی مرکز کو ہدایت دی گئی ۔ انہوں نے ایودھیا میں 5 ایکڑ اراصی سنی وقف بورڈ کوالاٹ کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا کہ ایودھیا میں کئی منادر ہیں۔ مندر کی تعمیر کے لئے ٹرسٹ کے قیام سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ پہلے ہی ایک ٹرسٹ موجود ہے جو سابق وزیراعظم نرسمہا راؤ کے دور میں قائم کیا گیا تھا۔ مندر کا ڈیزائین کمبوڈیا کی مندر کی طرح شاندار ہوگا۔