سپریم کورٹ میں اپوزیشن اتحاد کو لفظ انڈیا استعمال کرنے سے روکنے والی درخواست خارج

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کو 26 سیاسی جماعتوں کے اتحاد کا مخفف انڈیا “I.N.D.I.A.” کو بطور اپوزیشن اتحاد کے نام استعمال کرنے سے روکنے والی کو درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ جسٹس سنجے کشن کول کی سربراہی والی بنچ نے عرضی پر غور کرنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ یہ عرضی پبلسٹی کے حصول کے لیے دائر کی گئی تھی۔ بنچ نے کہا کہ آپ کون ہیں؟ آپ کی دلچسپی کیا ہے؟ اگر انتخابی ضابطوں کی خلاف ورزی ہو تو الیکشن کمیشن کے پاس جائیں۔ آپ صرف پبلسٹی چاہتے ہیں۔ جسٹس کول نے کہا کہ ہم سیاست میں اخلاقیات کا تعین نہیں کرنے والے ہیں، یہ افسوسناک ہے کہ لوگ اس پر وقت ضائع کرتے ہیں۔