نئی دہلی۔7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ میں صدارتی حکمنامہ کو چیلنج کرتے ہوئے ایک درخواست داخل کی گئی ہے۔ صدارتی حکمنامہ کے ذریعہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو اور دفعہ 370 کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ درخواست گزار قانون داں ایم ایل شرما نے اس سلسلے میں جو طریقہ کار اختیار کیا تھا اسے غیر دستوری قراردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر کا یہ حکمنامہ ’’غیر قانونی‘‘ ہے کیوں کہ اسے ریاستی اسمبلیوں کی مرضی جانے بغیر پارلیمان میں منظور کرلیا گیا۔
