سپریم کورٹ نے آدھار-ووٹر آئی ڈی لنکنگ پر کانگریس لیڈر سرجے والا کی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا

   

نئی دہلی: آدھار-ووٹر آئی ڈی کو لنک کرنے کے معاملے میں سپریم کورٹ نے کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا کی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے اور انہیں دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ہائی کورٹ پہلے ہی ایسی درخواستوں کی سماعت کر رہی ہے۔ اگر اس سلسلے میں مختلف جگہوں پر متعدد عرضیاں دائر کی جاتی ہیں تو مرکز منتقلی کی عرضی داخل کر سکتا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اس معاملے میں دہلی ہائی کورٹ جانے کا قانونی طریقہ بھی ہے۔ پہلے درخواست گزار ہائی کورٹ سے رجوع کرے۔ عدالت نے سرجے والا کو دہلی ہائی کورٹ جانے کی اجازت دے دی ہے۔ جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس اے ایس بوپنا کی بنچ نے اس درخواست پر سماعت کی۔ کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا نے اس قانون کو چیلنج کیا ہے۔