سپریم کورٹ نے اورنگ آباد کا نام بدل کر ’سمبھاجی نگر‘ کرنے کو چیلنج کرنے والی عرضی پر سماعت سے انکار کیا

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے اورنگ آباد شہر کا نام بدل کر ‘چھترپتی سمبھاجی نگر’ کرنے کو چیلنج کرنے والی PIL پر غور کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے نام کی تبدیلی کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی مہاراشٹر حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ بمبئی ہائی کورٹ پیر کو اس معاملے کی سماعت کرنے والی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم بامبے ہائی کورٹ کی سماعت میں مداخلت نہیں کریں گے اہم بات یہ ہے کہ اس وقت کے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی کابینہ نے اورنگ آباد شہر کا نام ‘سمبھاجی نگر’ اور عثمان آباد شہر کا نام ‘دھراشیو’ رکھنے کی منظوری دی تھی اورنگ آباد کا نام مغل بادشاہ اورنگ زیب کے نام پر رکھا گیا تھا جب وہ اس خطے کے گورنر تھے۔ شیو سینا اس شہر کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کافی عرصے سے کر رہی تھی۔ اورنگ آباد کا نام سنبھاجی نگر رکھ دیا گیا، جو چھترپتی شیواجی مہاراج کے بڑے بیٹے تھے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ شیو سینا کا نام بھی چھترپتی شیواجی مہاراج کے نام پر رکھا گیا ہے۔