سپریم کورٹ نے منگل کے روز اس درخواست کو مسترد کردیا جس میں ہدایت کی گئی تھی کہ 60 سال سے کم عمر کے وکلاء کے خاندان کے ممبر کو 50-50 لاکھ معاوضہ دیا جائے جنکی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوئی ہے جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ ، جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس بی وی ناگرتنا نے کہا کہ عدالت وکلاء کے لیے استثنا نہیں کر سکتی۔ یہ درخواست ایڈوکیٹ پردیپ کمار یادو نے دائر کی تھی۔بنچ نے کہا کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی موت ہوئی۔وکیل کی زندگی دوسروں کی زندگی سے زیادہ قیمتی نہیں ہو سکتی۔ سپریم کورٹ نے مہلک انفیکشن کی وجہ سے مرنے والے تمام افراد کے معاوضے کو برقرار رکھا ہے۔بنچ نے یادو سے پوچھا ، “کیا معاشرے کے دوسرے لوگ اہم نہیں ہیں؟”