سپریم کورٹ پہلی بار یوم تاسیس منائے گی، تقریب 4 فروری کو ہوگی

   

نئی دہلی: ہندوستانی عدلیہ کی تاریخ میں ایک اور نئے باب کا اضافہ ہونے جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ 4 فروری کو اپنا یوم تاسیس منانے جا رہی ہے۔ 73ویں یوم تاسیس سے ایک نئی روایت شروع ہو رہی ہے۔ سنگاپور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سندریش مینن تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ سپریم کورٹ کے یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب میں ‘بدلتی ہوئی دنیا میں عدلیہ کا کردار’ کے موضوع پر ایک لیکچر ہوگا سپریم کورٹ 28 جنوری 1950 کو وجود میں آئی، ہندوستان کے 26 جنوری 1950 کو ایک خودمختار جمہوری جمہوریہ بننے کے دو دن بعد سپریم کورٹ کا قیام آئین کے حصہ 5 باب 4 کے تحت کیا گیا ہے۔ آئین کے مطابق سپریم کورٹ وفاقی عدالت اور ہندوستانی آئین کی محافظ ہے۔