سپریم کورٹ کا 2.6 کروڑ کا گلاس پارٹیشن چند ماہ میں ٹوٹ گیا

,

   

سپریم کورٹ کا گلاس پارٹیشن جو چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی میعاد کے دوران 2.6کروڑ روپئے کی لاگت سے نصب کیا گیا تھا اسے اندرون 12 ماہ 8 لاکھ روپئے کی اضافی لاگت کے ساتھ گرادینا پڑا کیوں کہ وہ ٹوٹ کر لوگوں کیلئے خطرہ بن گیا تھا ۔ چیف جسٹس چندر چوڑ کی میعاد نومبر 2022 ء میں شروع ہوئی تھی اور اس عرصہ میں عدالت عظمیٰ میں جدید کاری اور کئی اصلاحات کے اقدامات کئے گئے تھے ۔ لیکن شیشے سے بنائی گئی راہداری کا اندرون ایک سال ٹوٹ جانا یہ بتاتا ہے کہ کہیں نہ کہیں جدید کاری کے اقدامات میں معیار سے مفاہمت ہوئی ۔