نئی دہلی ، 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے گھر خریداروں کو بڑی راحت دیتے ہوئے انسالوینسی اینڈ بیکرپسی کوڈ ( آئی بی سی ) ترامیمی قانون کو برقرار رکھا ہے ۔ جسٹس روہنگٹن ایف نریمن کی قیادت والی بینچ نے کوڈ کے ترامیمی قانون کو برقرار رکھتے ہو ئے کہا کہ اس سے بلڈروں کے حقوق کی خلاف وزری نہیں ہوتی ۔ سپریم کورٹ نے کم از کم 180 درخواستوں کو نمٹارہ کرتے ہوئے گھر خریداروں کو مالی قرض دہندگان کا درجہ دیا۔
رئیل اسٹیٹ کمپنیوں نے حکومت کی طرف سے کی گئی آئی سی بی ترمیم کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا تھا ۔ بنچ نے کہا کہ ریل اسٹیٹ سیکٹر پر روک لگانے کے لئے تیار ریئل اسٹیٹ ریگولیشن قانون کو آئی بی سی میں ترمیم کے ساتھ پڑھا جانا چاہئے ۔ اس فیصلے کے ساتھ ہی انسالوینسی سے منسلک کارروائی میں گھر خریداروں کی رضامندی کی ضرورت ہو گی۔ واضح ر ہے کہ سال 2018 میں پارلیمنٹ نے آئی سی بی قانون کو منظور ی دی تھی ، جس میں گھر خریداروں اور سرمایہ کاروں کو دیوالیہ قرار دی گئی کمپنی کا قرض دہندہ مانا گیا تھا ۔
