سپریم کورٹ کی کمیٹی سے بھوپندر سنگھ مان علیحدہ

   

نئی دہلی :کسان تحریک پر سپریم کورٹ کی طرف سے تشکیل دی گئی چار رکنی کمیٹی سے بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے قومی صدر اور کل ہند کسان تال میل کمیٹی کے صدر بھوپندر سنگھ مان نے خود کو علیحدہ کر لیا ہے۔کسان تحریک پر سپریم کورٹ کی طرف سے تشکیل دی گئی چار رکنی کمیٹی سے بی کے یو کے قومی صدر اور کل ہند کسان تال میل کمیٹی کے صدر بھوپندر سنگھ مان نے خود کو علیحدہ کر لیا ہے۔ بھوپندر سنگھ مان کے نام پر شروع سے ہی تنازعہ چل رہا تھا۔ کسان قائدین نے کہا کہ بھوپندر سنگھ مان پہلے ہی تینوں زرعی قوانین کی حمایت کر چکے ہیں، ایسے حالات میں ان کا اس معاملہ میں رپورٹ پیش کرنا غیر جانبدار نہیں ہوگا۔ کسانوں نے کمیٹی کے دیگر تین ارکان کی بھی یہ کہہ کر مخالفت کی ہے کہ وہ بھی زرعی قوانین کے حق میں اپنی رائے دے چکے ہیں۔