لکھنو:اتر پردیش کی جیلوں میں بند سزا کاٹ رہے اور زیر دریافت 10 ہزار سے زائد قیدیوں کو یا تو عبوری ضمانت مل گئی ہے یا پیرول پر رِہا کر دیا گیا ہے۔ ایسا کوویڈ وبا کی دوسری لہر کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ زیادہ بھیڑ بھاڑ والی جیلوں میں بھیڑ کم ہو سکے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد یہ کارروائی عمل میں آئی ہے۔ محکمہ جیل کے ترجمان کے مطابق 8463 زیر دریافت قیدیوں کو ضمانت پر رِہا کیا گیا ہے، جب کہ 1660 قصورواروں کو 6 ہفتہ کی پیرول دی گئی ہے۔ 71 مرکزی اور ریاستی جیلوں سے یہ رہا کئے گئے۔