دیشاقتل واقعہ کے ملزمین کے انکاؤنٹر کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات
حیدرآباد۔/19 اگسٹ، ( سیاست نیوز) سائبر آباد کے حدود میں ڈسمبر 2019 میں دیشا عصمت ریزی معاملہ کے ملزمین کی انکاؤنٹر میں ہلاکت کی جانچ کیلئے جسٹس سرپورکر کمیشن نے جائے واردات کا معائنہ کیا۔ سپریم کورٹ نے انکاؤنٹر معاملہ کی جانچ کیلئے جسٹس سرپورکر تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا ہے۔ ویٹرنری ڈاکٹر کی عصمت ریزی اور قتل کے واقعہ کے بعد پولیس نے چاروں ملزمین کو انکاؤنٹر میں ہلاک کردیا تھا جس کے خلاف کئی جہد کار سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے۔ کمیشن نے انکاؤنٹر کے مقام کا دورہ کیا اور شواہد اکٹھا کرنے کے علاوہ مقامی افراد کے بیانات قلمبند کئے۔R