سپریم کورٹ کے ذریعہ ایران میں پھنسے شیعہ زائرین کی واپسی کی یکسوئی

   

نئی دہلی، 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے ایران کے شہر قم میں پھنسے ہندوستانی شیعہ زائرین کی واپسی کے لئے مرکزی حکومت اور تہران میں واقع ہندوستانی سفارت خانے کی جانب سے کی جا رہی کوششوں پراظہار اطمینان کرتے ہوئے متعلقہ پٹیشن کو نمٹا دیا ہے ۔جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس ایم آر شاہ کی بنچ نے چہارشنبہ کو ہونے والی اس سماعت کے دوران کہا تھا کہ وہ اس درخواست کو جلد ہی نمٹا دے گی اور درخواست گزار کو اس بات کی چھوٹ دے گی کہ وہ اپنے مطالبہ پوری نہ ہونے کی صورت میں پھر سے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا سکیں ۔کورٹ کی ویب سائٹ پر دیر رات جاری کئے گئے حکم میں کہا گیا ہے کہ حکومت پرکورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلنے کے واقعہ کے پیش نظر ایران سے اب تک 1142 ہندوستانیوں کو واپس لا یا جاچکا ہے۔