سچن پائلٹ نے وزیر اعظم مودی کو خط لکھ کر ERCP کو قومی پروجیکٹ قرار دینے کی اپیل کی

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کے راجستھان کے دوسہ کے مجوزہ دورے سے قبل ریاست کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ نے انہیں خط لکھ کر مشرقی راجستھان کینال پروجیکٹ (ERCP) کو قومی پروجیکٹ قرار دینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے خط میں کہا ہے کہ 2017-18 کے ریاستی بجٹ میں اس وقت کی راجستھان حکومت نے مشرقی راجستھان کے 13 اضلاع جھالاواڑ، باران، کوٹا، بنڈی، سوائی مادھوپور، اجمیر، ٹونک، جے پور، دوسہ، کرولی، الور، بھرت پور اور دھولپو میں پینے کا پانی اور آبپاشی کے مسئلے کے مستقل حل کے لیے اس پروجیکٹ کا اعلان لیے کیا گیا تھا۔پائلٹ نے جمعرات کو وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں کہا ہے، ”اس کے بعد 2018 میں راجستھان میں ہوئی میٹنگ میں آپ نے اسے قومی پروجیکٹ قرار دینے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔ لیکن ابھی تک ایسا نہیں ہوا۔