جئے پور: راجستھان ہائی کورٹ نے منگل کو ریاستی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر سے درخواست کی کہ نااہلیت کی نوٹسوں پر کارروائی کو جمعہ تک موخر کردیں کیونکہ وہ سچن پائلٹ اور 18 ناراض لیجسلیٹرس کی داخل کردہ رٹ پٹیشن پر اپنے احکام اسی روز جاری کرے گا۔ اسپیکر کے کونسل نے یہ بات بتائی ۔ اس معاملہ میں دلائل کی سماعت منگل کو مکمل ہوگئی ۔ تمام فریقوں سے کہا گیا ہے کہ اپنے تحریری دلائل جمعہ تک داخل کردیں۔ عدالت 24 جولائی کو مناسب کام جاری کرے گی ۔ عدالت نے دو دیگر فریقوں کی درخواست بھی مدعی کے طور پر شامل کرنے کی اجازت دے دی ۔ 24 جولائی کو واضح ہوگا کہ آیا عدالت قطعی حکمنامہ جاری کرے گی یا عبوری؟
