نئی دہلی۔ سابق فاسٹ بولرآشیش نہرا نے2011 ورلڈکپ میں پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ سچن تندولکر کو بھی معلوم ہے کہ وہ اس میچ میں کتنے خوش قسمت تھے ۔ انہوںنے85 رنز بنائے تھے جس کی مدد سے ٹیم ایک مشکل اسکور کرنے میں کامیاب رہی۔ سچن کی اننگز اور بولروں کی شاندار کارکردگی کی مدد سے ہندوستان نے پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست دے کر 2011 کے ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ اس اننگز کے دوران سچن کا27 ، 45 ، 70 اور81 رنز کے انفرادی اسکور پر بالترتیب مصباح الحق ، یونس خان ،کامران اکمل اور عمر اکمل نے کیچ چھوڑا تھا ۔