سچن کو صرف دیکھتا ہی رہ گیا:ایشان

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جب پہلی بار سچن تندولکر میرے سامنے اچانک آگئے تو وہ حیران رہ گئے۔ایشان کشن نے ہندوستان کے محدود اوورز کے کپتان روہت شرما کے ساتھ اپنی یادوں کوتازہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ آئی پی ایل کا ہے جب میں ممبئی انڈینس کے لئے منتخب کیا گیا تھا اور ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کر رہا تھا۔روہت شرما نے مجھے کہا کہ جاو اور ان سے باتیں کرو۔میری خوش قسمتی تھی کہ سچن تندولکر بات کرنے کے لیے خود میری طرف آئے۔مجھے نہیں لگتا کہ میں نے انہیں بولتے ہوئے کچھ بھی سنا۔میں انہیں صرف بولتے ہوئے مسلسل دیکھتا رہ گیا۔