سڈنی : آسٹریلیا کی نیو ساؤتھ ویلز ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن مزید سخت کر دیا گیا ہے اور اسے ’’نیشنل ایمرجنسی‘‘ قرار دے دیا گیا ہے۔ ریاستی وزیر اعلیٰ نے عندیہ دیا ہیکہ لوگوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایات بھی دی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے ملک کے سب سے بڑے شہر سڈنی میں حالات کو “نیشنل ایمرجنسی” قرار دیا۔ بتایا گیا ہے کہ سڈنی میں لاک ڈاؤن 30جولائی تک کے لیے تھا، تاہم اب اس میں ممکنہ طور پر توسیع کی جا سکتی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز میں کورونا وائرس کے 136 نئی کیسز سامنے آئے ہیں۔