سڈنی میدان پر گھا س ہند۔آسٹریلیا ٹیموں کی منتظر

   

سڈنی ۔ تیسرے ٹسٹ میچ کے مقام سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی) کی وکٹ پر گھاس موجود ہے جو کہ ہندوستان اور آسٹریلیائی کھلاڑیوں کا انتظار کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہارکیوریٹر ایڈم لیوس نے آج کیا ۔ لیوس نے کہا کہ ٹسٹ کی میزبانی کرنا ان کے لئے سب سے بڑا مرحلہ ہے اور رواں سال کے موسم کو دیکھتے ہوئے انہوں نے جمعرات سے شروع ہونے والے میچ کے لئے ایک عمدہ وکٹ تیارکی ہے۔لیوس نے ایک ورچوئل ملاقات میں کہا موسم ہمارے لئے سب سے اہم تشویش تھا ۔ہم سمجھتے ہیں کہ ٹسٹ کی تیاری میں جس قدر کوشش کرنا پڑتا ہے وہ آسان نہیں ہوتی۔یہ ہمارا سال کا سب سے بڑا مرحلہ ہے اور ہم نے وکٹ کی تیاری میں بہت کچھ لگا دیا ہے۔جب یہ پوچھا گیا کہ کیا وکٹ اس سے ملتی جلتی ہے جب آسٹریلیا نے گذشتہ سال نیوزی لینڈ کا مقابلہ کیا تھا تو لیوس نے ایک مثبت جواب دیتے ہوئے کہا اہم بات یہ ہے کہ ہر سال موسم مختلف ہوتا ہے۔ لہذا ہم گھاس کی ایک اچھی مقدار کے ساتھ وکٹ تیار کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تین سال پہلے ہمارے پاس انگلینڈ کی میزبانی تھی جب موسم 30 ڈگری سیلسیس کا دن تھا۔ تیز آندھی والی ہوائیں تھی جو اس سال سے بالکل مختلف رہی۔انہوں نے کہا ہم نے صرف تین دن پہلے ہی موسم گرما کی براہ راست روشنی وکٹ پر حاصل کی تھی اورامید ہے کہ وکٹ کھیل کے کافی بہتر ہوگی۔گذشتہ سال آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 279 رنز سے شکست دی تھی جب ایس سی جی میں دونوں ٹیمیں آپس میں ٹکرا ئی تھی۔