سڈنی میں منشیات اسمگلنگ سنڈیکیٹ کی تحقیقات ، 7افراد گرفتار

   

سڈنی، 3جون (یو این آئی) آسٹریلیا کے سڈنی میں منشیات کی درآمد کرنے والے مجرم گروہ کی تحقیقات کے بعد سات افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔نیو ساؤتھ ویلز کی ریاستی پولیس فورس اور وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 41 افسران پر مشتمل ملٹی ایجنسی اسٹرائیک ٹیم (ایم ایس ٹی) نے منگل کو کہا کہ 300 کلو گرام سے زائد غیر قانونی منشیات کی مبینہ درآمد کے سلسلے میں سات افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد پوچھ گچھ کے دوران اسٹوریج کی سہولیات سے تمباکو کے 243 پیٹیا ضبط کی گئیں۔ستمبر 2023 میں ایک 42 سالہ شخص اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے بڑی مقدار میں ممنوعہ منشیات اور غیر قانونی تمباکو کی درآمد اور سپلائی کی تحقیقات کیلئے ایک اسٹرائیک فورس قائم کی گئی تھی۔
یونان میں 6.2شدت کا زلزلہ
ایتھنز،3جون (یو این آئی) یونان کے ڈوڈیکانی جزائر میں پیر کو 23:17:28 جی ایم ٹی پر 6.2 کی شدت کا زلزلے آیا۔ جی ایف زیڈ جرمن ریسرچ سنٹر فار جیو سائنسز نے یہ اطلاع دی۔جی ایف زیڈ جرمن ریسرچ سنٹر فار جیو سائنسز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ابتدائی طور پر 64.4 کلومیٹر کی گہرائی میں 36.59 ڈگری شمالی عرض البلد اور 28.30 ڈگری مشرقی طول بلد پر تھا۔