تیز رفتار ڈرائنگ ، نمبر پلیٹوں میں چھیڑ چھاڑ پر سخت کارروائی کا انتباہ، سی پی کریم نگر
کریم نگر ۔ کمشنر پولیس کریم نگر وی بی کملاسن ریڈی نے ضلع کریم نگر کی عوام سے اپیل کی اور گاڑی چلانے مسافرین پر زور دیا کہ سڑک حادثات پر قابو پانے کیلئے سڑک کے قواعد کی پابندی کریں ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریفک پولیس سڑک کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت کارروائی کرے گی اور چالان لگائے گی ۔ پولیس کمشنر نے کہا کہ تیز رفتار ، لاپرواہی ڈرائیونگ گاڑیوں کے نمبر پلیٹوں میں چھیڑ چھاڑ وغیرہ جیسے اقدامات پر پولیس ہرگز برداشت نہیں کرے گی ۔ ایسے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مصروف ترین سڑکوں اور کثیر ٹریفک جیسے علاقوں اور چوراہوں پر وقتاً فوقتاً ہر سطح کی پولیس خدمات کو بروئے کار لایا جارہا ہے ۔ جبکہ ان جگہوں پر سی سی کیمروں کے ذریعہ بھی کڑی نظر رکھی جارہی ہے ۔ پولیس کمشنر کملاسن ریڈی نے گاڑی چلانے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی گاڑیوں کے سرٹیفکیٹ و لائیسنس اپنے ساتھ رکھیں اور ہیلمٹ پہن کر گاڑی چلائیں ۔ اب تک ہونے والے بیشتر سڑک حادثات میں سروں میں چوٹ لگی ہوئی تھیں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی بھی کی جارہی ہے اور نابالغ افراد کو گاڑیاں چلانے والے مالکان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کوئی گاڑی چلاتے ہوئے زخمی ہوا یا حادثے میں ہلاک کردیا گیا تو گاڑیوں کے مالکان کے خلاف قتل جیسے ہی مقدمات درج کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انشورنس کا ہونا بھی انتہائی ضروری ہے ۔ لہذا تمام گاڑی چلانے والوں کو چاہئے کہ وہ قانون کے دائرے میں رہ کر گاڑی چلائیں اور حفاظت سے اپنی منزل مقصود تک پہونچیں ۔