نارائن پیٹ ۔ نارائن پیٹ ضلع کے مریکل پولیس سرکل انسپکٹر مسٹر شیو کمار اور سب انسپکٹر مسٹر محمد ناصر نے محبوب نگر رائچور قومی شاہراہ پر سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے کئے جارہے اقدامات کی نگرانی کی ۔ مسٹر شیو کمار ، سرکل انسپکٹر نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ آئے دن ان سڑک پر حادثات پیش آتے رہے ہیں ۔ چنانچہ موضع لال کوٹ تا ٹیلرگیٹ اور امرچنتہ تا سی سی کنٹہ تک سڑک حادثات کے امکانی علاقوں کی شناخت کرتے ہوئے سائن بورڈ کی تنصیب سپیڈ بریکر لگائے جارہے ہیں ۔ واضح رہیکہ جڑچرلہ تا رائچور ( کرناٹک ) کو جوڑنے کیلئے قومی شاہراہ کی جنگی خطوط پر تعمیراتی کام جاری ہے ۔ اور اکثر اس سڑک پر خطرناک حادثات رونما ہو رہے ہیں جس کی روک تھام کیلئے نارائن پیٹ ضلع پولیس اقدامات میں مصروف ہے ۔ اس موقع پر آر اینڈ بی اسسٹنٹ انجینئیر مسٹر مویا ، ایم وی آئی مسٹر ویرپا و دیگر محکمہ پولیس اور آر اینڈ بی کے عہدیدار موجود تھے ۔
تالاب میں نامعلوم معمر خاتون کی نعش دستیاب
نارائن پیٹ ۔ نارائن پیٹ ضلع کے منڈل کوسگی کے قریبی موضع گنڈمال کے تالاب میں ایک معمر نامعلوم خاتون کی نعش تیرتی ہوئی پائی گئی ۔ کوسگی پولیس نے بعد پنچنامہ نعش کو محفوظ کردیا ہے ۔ کوسگی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی اس نامعلوم خاتون کو جانتا ہوتو کوسگی ایس آئی کے سیل نمبر 9490619623 پر ربط پیدا کریں یا اطلاع دیں ۔
