سڑک حادثہ میں انڈین ائر فورس کا جوان ہلاک

   

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے ماروگ علاقے میں ایک سڑک حادثے میں انڈین ائر فورس میں تعینات جوان کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رام بن کے ماروگ علاقے میں ایک آئی 20 کار سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک شخص کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔انہوں نے کہا کہ حادثہ پیش آنے کے بعد پولیس، کیو آر ٹیہ رام بن کے رضا کاروں نے بچائو آپریشن شروع کرکے لاش کو کھائی سے باہر نکالا۔
چار خواتین سمیت 19ماؤنوازوں کی خودسپردگی
بیجاپور: چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع کے نکسل متاثرہ سلگیر میں چار خواتین سمیت 19 نکسلیوں نے پولیس اور انتظامیہ کے سامنے خودسپردگی کر دی ہے ۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کملوچن کشیپ نے کہا کہ کل سلگیر میں 400 قریبی گاؤوں نے کمیونٹی پولیسنگ پروگرام میں حصہ لیا۔ اس میں چھتیس گڑھ حکومت کی بازآبادکاری اور ہتھیار ڈالنے کی پالیسی سے متاثر ہو کر چار خواتین سمیت 19 نکسلیوں نے پولیس اور انتظامیہ کے سامنے خودسپردگی کی۔