حیدرآباد 11 جنوری (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ نارسنگی میں کل رات پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ ایس کشن پرساد متوطن وقارآباد جو خانگی ملازم ہے، ڈیوٹی کے بعد رات 11:30 بجے ہاسٹل لوٹ رہا تھا۔ نارسنگی فشرمین ہوٹل کے قریب اس نے گاڑی کا توازن کھو دیا اور سڑک پر گر پڑا۔ اس حادثہ میں کشن پرساد کے سر پر گہرا زخم آیا اور وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس نارسنگی نے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور ایک مقدمہ بھی درج کرلیا۔ ب
