یوپی میں پیش آئے ایک شرمناک واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلدی عملہ کچرے میں انسانی نعش کو پھینک رہا ہے۔ جسے دیکھنے کے بعد لوگوں میں شدید برہمی پیدا ہوگئی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ضلع انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے بلدیہ کے 3 ملازمین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اُنھیں معطل کردیا۔یہ واقعہ اترپردیش کے بلرام پور میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 42 سالہ محمد انور کی حیثیت سے کی گئی ہے جس کی سڑک حادثہ میں موت ہوئی تھی۔