سڑک حادثہ میںایک شخص جاں بحق

   

ظہیرآباد – 16/فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ ظہیرآباد کے ایک معروف گرین مرچنٹ 45 سالہ محمد مختار احمد کا ایک سڑک حادثہ میں انتقال ہوگیا ۔ان کی نمازِ جنازہ آج عیدگاہ میدان میں مولانا معصوم عالم قاسمی خطیب و امام مسجد زہرہ کی امامت میں ادا کی گئی۔ جلوس جنازہ میں محمد عبدالقدیر ناظم جمعیت اہلحدیث ضلع سنگا ریڈی ، سید عتیق الرحمن حقانی امیر جمعیت اہلحدیث ظہیرآباد ، سید صابر نائب امیر جمعیت اہلحدیث ، مولانا عبدالمجیب قاسمی خطیب و امام مسجد علی بیدر ، محمد ناظم الدین غوری امیر مقامی جماعت اسلامی ، محمد غوث الدین امیر تبلیغی جماعت ، محمد ایوب احمد صدر ایم پی جے ، محمد معز الدین معتمد مسلم ایکشن کمیٹی ،خواجہ نظام الدین صدر آئیٹا ، میر امجد علی موظف لکچرر ، محمد افسر ، عظیم خان ، حکیم خان و جمعیت کے کارکنان کے بشمول مذہبی سماجی سیاسی قائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تدفین موضع ماڈگی میں بعد نمازِ ظہر آبائی قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں۔