سڑک حادثے میں ایک خاندان کے 4ارکان کی موت

   

سہارنپور : اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے مرزاپور علاقے میں منگل کی شام ایک ہی کنبے کے چار اراکین کی سڑک حادثے میں موت ہوگئی جن کی تدفین بدھ کے صبح گاوں کے قبرستان میں کی گئی ہے ۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیہات ساگر جین نے بتایا کہ سڑک حادثے میں نسیم(26)،ماں ناصرہ(55)،ترنم(25) اور تین سالہ لڑکی رضیہ کی موت ہوگئی جبکہ چار ماہ کے ریان شدید طور سے زخمی ہوگئے ۔ اس حادثے میں متوفی کے کنبے کے رکن عاقل ولد جمیل کی تحریر پر کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مرزاپور کے گاؤں خوشحال پور باشندہ نسیم اپنے پانچ اہل خانہ کے ساتھ بائیک سے عالم پور آدم پور گاؤں میں اپنے گاؤں خوشحال پور لوٹ رہاتھا۔