سڑک عبور کرنے کے دوران بائیک کی ٹکر خاتون ہلاک

   

شمس آباد یکم / جنوری ( سیاست نیوز ) شمس آباد میں نیشنل ہائی وے 44 پر بایئک کی ٹکر سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب ایم ناگمنی 45 سالہ لیبر ساکن گنگن پہاڑ 30 ڈسمبر کو شمس آباد میں کام کرکے گھر واپس جانے سڑک عبور کر رہی تھی کہ ایک تیز رفتار بائیک نے ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئی ہے ۔ دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج آج صبح زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ شمس آباد آر جی آئی اے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔