میدک /16 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر میدک مسٹر راجرشی شاہ نے اندول کے رکن اسمبلی مسٹر کرانتی کرت کے ساتھ اندول حلقہ اسمبلی کے منڈلس جو ضلع میدک میں شامل ہیں آر اینڈ بی سڑکوں اور پنچایت راج کی سڑکوں کی ترقی سے متعلق ایک جائزہ اجلاس انجینیئرس اور کنٹراکٹرس کے ساتھ اپنے چیمبر میں جائزہ لیا ۔ انہوں نے حلقہ اسمبلی اندول میں سال 2022-23 اور 2021-22 کے دوران منطور شدہ 32 کیلومیٹر سڑکوں کی ترقی کیلئے ٹنڈرس طلب کرتے ہوئے کاموں کا آغاز کرنے کی ہدایت دی ۔ کلکٹر شاہ نے کہا کہ اگر سڑکیں اچھی حالت میں ہوں تو ٹرانسپورٹ اور عوام کیلئے سہولت ہوگی ۔ حادثات کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں ۔ عہدیداروں نے واضح کیا کہ تاحال 8 کاموں کیلئے ٹنڈرس طلب کئے جاچکے ہیں ۔ لیکن صرف ایک کام کی انجام دہی کیلئے ٹنڈر وصول ہوا ہے ۔ جس پر کلکٹر نے دوبارہ ٹنڈر طلب کرنے کی ہدایت جاری کی ۔ اس اجلاس میں آر اینڈ بی کے انچارج ای ای مسٹر سریش ڈپٹی ای ای وینکٹیشم ، پنچایت راج ای ای ست نارائنا ریڈی بھی موجود تھے ۔
ناگی ریڈی پیٹ میں مقروض کسان کی خودکشی
یلاریڈی /16 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے بنجر تانڈا سے تعلق رکھنے والا 46 سالہ گوپی ہیٹی کی شادی کیلئے لیا گیا قرض ادا کرنے سے قاصر ہونے سے مایوس ہوکر کیڑے مار دوا پیتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ سب انسپکٹر انجینیلو کی تفصیلات کے مطابق گوپی ایک ایکڑ اراصی پر زراعت کرکے گذر بسر کر رہا تھا ۔ اس نے دونوں بیٹیوں کی شادی کیلئے چھ لاکھ روپئے کا قرض لیا تھا ۔ جس کو ادائیگی کی صورت نہ نظر آنے پر 2 اپریل کو زہریلی دوا پیتے ہوئے اقدام خودکشی کرنے پر گھر والوں نے اس فوری دواخانہ منتقل کیا ۔ اس کے بعد بہتر علاج کیلئے حیدرآباد کے عثمانیہ دواخانہ منتقل کیا جہاں علاج کے دوران یہ کل رات فوت ہوگیا ۔ متوفی کی بیوی شانتی ، بیما چرنجیوی ہیں ۔ پولیس مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔