جائزہ لیتے ہی کابینی اجلاس کی صدارت کی
حیدرآباد ۔7۔ڈسمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ان کے کابینی رفقاء حلف برداری کے فوری بعد سکریٹریٹ روانہ ہوئے۔ سکریٹریٹ پہنچنے پر ریونت ریڈی کا سرکاری ملازمین کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا۔ ریونت ریڈی کو پولیس نے سلامی دی جس کے بعد انہوں نے سکریٹریٹ کے مختلف گوشوں کا معائنہ کیا اور پھر اپنے چیمبر پہنچے۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے انہیں بعض فائلز پیش کئے جس پر ریونت ریڈی نے دستخط کئے۔ چیف منسٹر کے چیمبر میں جائزہ لینے سے قبل ریونت ریڈی کو پنڈتوں اور پجاریوں نے ویدک اشلوکوں کی گونج میں آشیرواد دیا اور خصوصی پوجا کی۔ ریونت ریڈی نے اپنی اہلیہ کے ساتھ خصوصی پوجا میں حصہ لیا اور چیف منسٹر کی کرسی پر براجمان ہوئے۔ بعد میں انہوں نے چیف سکریٹری اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ رسمی مشاورت کے بعد ریاستی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ریونت ریڈی نے کی۔ کابینی اجلاس میں 6 ضمانتوں کو قانونی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔