سکریٹریٹ کے انہدام کے خلاف ریونت ریڈی کی درخواست سپریم کورٹ میں مسترد

   

حیدرآباد: سپریم کورٹ نے سکریٹریٹ کی قدیم عمارتوں کے انہدام کے خلاف کانگریس رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی کی جانب سے دائر کردہ درخواست کو نامنظور کردیا ہے ۔ عدالت نے کہا کہ ریونت ریڈی تلنگانہ ہائی کورٹ میں اس سلسلہ میں زیر دوران مقدمہ میں فریق نہیں ہیں، لہذا وہ راست طورپر سپریم کورٹ سے رجوع نہیں ہوسکتے۔ عدالت نے کہا کہ ریونت ریڈی نے جو قانونی سوالات اٹھائے ہیں، وہ برقرار رہیں گے۔ حکومت نے عصری سکریٹریٹ کامپلکس کی تعمیر کیلئے موجودہ عمارتوں کو منہدم کردیا ہے۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے اس طرح کی درخواستوں کو پہلے ہی مسترد کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سپریم کورٹ کے ریمارکس کے پس منظر میں ریونت ریڈی اس مسئلہ کو ہائی کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔