سکم میں 700کروڑ روپے کے منصوبوں کی سنگ بنیاد

   

گینگٹوک : صدر جمہوریہ دروپدی مورمونے دو روزہ سکم کے دورے کے آخری دن ہفتہ کو دو اہم شاہراہوں کے منصوبوں کا افتتاح کیااور700کروڑ روپے سے زیادہ لاگت والی پانچ دیگر ترقیاتی اسکیموں کی سنگ بنیاد رکھی۔ محترمہ مورمو نے دو شاہراہ منصوبوں میں رنگپو میں اٹل سرنگ اور گینگ ٹوک میں دو لین کی چسوپانی سرنگ کا افتتاح کیا۔ رنگپو میں واقع اٹل سرنگ قومی شاہراہ 10-پر سکم کو مغربی بنگال سے جوڑتا ہے اور اسے نیشنل ہائی ویز انفراسٹرکچرڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ذریعے کل 133.49کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ قومی شاہراہ 10۔پر دو لین کی چسوپانی سرنگ پروجیکٹ نیشنل ہائی ویز اینڈ اور انفرا سٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ نے 29کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیاہے ۔
بھارت جوڑو یاترا کے سلسلہ میں کمل ناتھ کی شیوراج سے ملاقات
بھوپال: مدھیہ پردیش میں کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں داخلے سے پہلے ریاستی کانگریس کی سطح پر کی جارہی تیاریوں کے دوران وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان سے سینئر لیڈر کمل ناتھ اوراسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر گووند سنگھ نے ملاقات کی۔ ریاستی کانگریس صدر کے میڈیا کوآرڈینیٹر نریندر سلوجا نے بتایا کہ کمل ناتھ اور ڈاکٹر سنگھ نے چوہان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گاندھی کے مدھیہ پردیش کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
دریں اثنا محترمہ مورمو نے نامچی ضلع کے روانگلامیں وی سی لاما سینئر سکنڈری اسکولوں میں 100بستر والے گرلز ہاسٹک کا افتتاح کیا۔ ہاسٹل کی تعمیرسکم حکومت کے سماجی انصاف اور بہبود کے محکمہ نے وزیر اعظم ترقیاتی پروگرام(پی ایم جے وی کے ) کے تحت حکومت کے اقلیتی معاملوں کی وزارت کی 3.24کروڑ روپے کی مالیاتی منظوی کے ساتھ کیا گیا ہے ۔