سکم میں لینڈ سلائیڈنگ ‘ 3 فوجی اہلکار ہلاک، 9 لاپتہ

,

   

زائد از ہزار سیاحو ں کومحفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا‘ مزید بارش کا امکان

گنگٹوک۔2؍جون(ایجنسیز) ملک کے شمال مشرقی حصے میں موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ریاست سِکم میں پیر کو تین فوجی اہلکار ہلاک اور 9 لاپتہ ہوگئے ہیں۔ہندوستانی فوج کے مطابق شمال مشرقی ریاستوں میں گزشتہ چار دنوں کے دوران مانسون کی بارشوں کے نتیجے میں کم سے کم 34 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ میڈیاکے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید شدید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی ہے۔ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر کو ریاست سِکم سے ایک ہزار سے زیادہ سیاحوں کو محفوظ مقام منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ آرمی کی ریسکیو ٹیموں نے ریاست میگھالیہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے پانچ سے زیادہ لوگوں کو محفوط مقاما پر منتقل کیا۔ ہندوستان کے شمال مشرقی علاقوں اور بنگلہ دیش میں موسلاھار بارشوں کا خطرہ ہے جس سے بڑے پیمانے پر زمینی تودے کھسکنے یعنی لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک سیلاب آ رہے ہیں۔ہر سال دونوں ملکوں میں لاکھوں لوگ موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے متاثر اور بے گھر ہو جاتے ہیں۔آسام کے سلچر شہر میں سڑکیں اور مکانات سیلاب کی وجہ سے ڈوب گئے ہیں۔سلچر کی مقامی شہری سونو دیوی نے میڈیاکو بتایا کہ ’ہم بہت سے چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔ میرا ایک بچہ ہے اور اس کا بستر سیلاب میں ڈوب گیا ہے۔ ہم اس صورتحال میں کیا کریں گے۔ ہم نے ساری رات جاگ کر گذاری۔