سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر تشدد، خانگی ڈیفنس اکیڈیمی کا ڈائرکٹر گرفتار

   

زیرتربیت امیدواروں کو بھڑکانے اور اکسانے کا الزام
حیدرآباد ۔ 18 جون (سیاست نیوز) مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر پیش آئے پرتشدد واقعات کی تحقیقات میں پولیس نے پیشرفت اختیار کرلی ہے اور تشدد کو ایک منظم سازش کا حصہ قرار دیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں پولیس نے خانگی ڈیفنس اکیڈیمی پر اپنا دائرہ تنگ کردیا ہے۔ سائی ڈیفنس اکیڈیمی کے ڈائرکٹر سباراؤ کر حراست میں لے لیا گیا ہے۔ سباراؤ پرتشدد کو بھڑکانے کے الزامات پائے جاتے ہیں اور اس تشدد میں جو سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا، اس اکیڈیمی سے تربیت حاصل کرنے والے امیدواروں کی اکثریت تھی۔ تشدد کیلئے امیدواروں کو اکسانے اور بھڑکانے کے سباراؤ پر الزامات پائے جاتے ہیں۔ پولیس نے تحقیقات میں پتہ چلایا کہ باضابطہ طور پر واٹس اپ گروپس کو تشکیل دیتے ہوئے پیامات کو وائرل کیا گیا اور فوج میں شمولیت کے خواہشمند امیدواروں کو تشدد کیلئے بھڑکایا گیا۔ ڈائرکٹر سباراؤ کے متعلق واٹس اپ پر وائرل اور گشت کرتے ہوئے پیامات کو دیکھتے ہوئے پولیس نے سباراؤ کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ کریم نگر میں واقع اسٹار ڈیفنس اکیڈیمی کے ڈائرکٹر وسیم پر بھی پولیس شبہ ظاہر کررہی ہے۔ پولیس کی جانب سے تشدد میں شامل افراد کی گرفتاریاں جاری ہیں جن میں تقریباً ایک درجن افراد کوا صل وجہ قرار دیا جارہا ہے اور ان پر تشدد کیلئے ہجوم کو اکسانے اور املاک کو نقصان پہنچانے میں اہم رول ادا کرنے کے الزامات پائے جاتے ہیں۔ ان پرتشدد واقعات کے اصل ذمہ دار و سازشی تصور کئے جارہے سباراؤ کے دونوں تلگو ریاستوں میں آرمی کوچنگ کے 9 سنٹرس پائے جاتے ہیں۔ آرمی میں شمولیت کیلئے تربیت حاصل کرنے والے امیدواروں کو بھڑکانے کے علاوہ تشدد کے لئے اکسانے اور تشدد برپا کرنے کے سباراؤ پر الزامات ہیں۔ع