حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر لوکو پائیلٹس کے لیے معاون نئی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں تاکہ انہیں ان کی 12 گھنٹے کی شفٹس کے دوران ہونے والے دباؤ پر قابو پانے میں مدد ہو ۔ لوکو پائیلٹس کے لیے ایک یوگا روم اور میڈیٹیشن ہال قائم کیا گیا ہے ۔ اس اپ گریڈ کردہ کریو رننگ روم میں ریگولر ہیلت چیک اپ اور کونسلنگ سنٹرس بھی شامل ہیں تاکہ اسٹاف کے پرسنل اور پروفیشنلس مسائل پر توجہ کے ساتھ ان کی بہتری کے لیے مدد فراہم کی جائے ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے کے عہدیداروں کے مطابق لوکو اور اسسٹنٹ لوکو پائیلٹس کا آرام بہت اہم ہے ۔ لوکو پائیلٹس کے مصروف ترین شیڈول کے درمیان ان کے سستانے کے لیے یہ انتظامات کئے گئے ہیں ۔ فی الوقت سکندرآباد رننگ روم میں مختلف مقامات کے 60 اسٹاف ممبرس کے لیے جگہ ہوتی ہے ۔ سکندرآباد کریو بکنگ لابی ایک مصروف ترین مقام ہے جہاں ہر دن تقریبا 800 اسٹاف ممبرس ڈیوٹی پر آتے وقت اور روانگی کے وقت سائن کرتے ہیں ۔ یہ اسٹاف ممبرس سکندرآباد سے مختلف مقامات وجئے واڑہ ، گنٹور ، گنتکل ، بلہار شاہ ، شولاپو ، پارلی اور دیگر مقامات کیلئے ٹرینس چلاتے ہیں ۔ نئی سہولتوں کی خصوصیات کے بارے میں بتاتے ہوئے ایم گوپال ، اے ڈی آر ایم سکندرآباد نے کہا کہ ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے ٹرین چلانے والے فرنٹ لائن رننگ اسٹاف کی بہتری کو بہت ترجیح دی جاتی ہے ۔ نئے طور پر فراہم کی گئی سہولت میں آرام کیلے کیوبیکلس میڈیٹیشن اور یوگا رومس کے علاوہ تقریبا 26 رومس پوری طرح ایرکنڈیشن ہیں ۔ اس فسیلیٹی میں ایک کشادہ ڈائننگ ہال ، اور ایک ماڈرن کچن بھی شامل ہے ۔ جہاں اسٹاف کو رعایتی قیمتوں پر صحت بخش ناشتہ ، لنچ اور ڈنر فراہم کیا جاتا ہے ۔ نیز اس میں ایک 40 سیٹر سمینار ہال ہے ۔ صاف پینے کے پانی کے لیے ایک RO پلانٹ لگایا گیا ہے ۔ اسٹاف کی صحت پر بھی توجہ دی جاتی ہے اور اس سلسلہ میں مدد کے لیے کونسلرس دستیاب ہیں ‘ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ اس رننگ روم میں دیگر مختلف سہولتیں بھی ہیں ۔ جیسے تمام فلورس کے لیے لفٹ ، لانڈری سہولت ، ایک شو شائننگ مشین ، صاف واش روم ، سولار واٹر ہیٹرس ، ڈیجیٹل بیڈ اکوپینسی سسٹم کے ساتھ ریسـپشن ، میکانائزڈ واشڈ لینین ، برانڈیڈ کوالٹی کے کاٹس اور میاٹریسیس ، ایک ڈائننگ ہال ، ماڈیولر کچن اور اسٹور اور تازہ پانی کی سربراہی ‘ ۔۔