سکندرآباد میں کل ونٹیج کار اگزیبیشن

   

125 تاریخی گاڑیوں کا عوام مفت مشاہدہ کرپائیں گے
حیدرآباد ۔25۔ اکتوبر (سیاست نیوز) نادر و نایاب گاڑیوں کے لئے شہرت رکھنے والے حیدرآباد کے مشہور کارس اینڈ کافی گروپ نے 27 اکتوبر کو سکندرآباد کے ایمپیرئیل گارڈن میں ونٹیج کار اور بائیک اگزیبیشن کا اہتمام کیا ہے ۔ صبح 9 بجے تا دوپہر ایک بجے نادر و نایاب اور تاریخی گاڑیوں کی نمائش کی جائے گی۔ نمائش میں 125 سے زائد ونٹیج کلاسک گاڑیاں شامل رہیں گی جو 1930 کے دور کی ہے۔ ملک کی آٹوموبائیل انڈسٹری کے تاریخی سفر سے عوام کو واقف کرانے کیلئے اس نمائش کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ نمائش کے موقع پر کمیونٹی ملاقات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں شہر اور اطراف کے ایک ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔ قدیم گاڑیوں کے شوقین افراد اپنے تجربات بیان کریں گے۔ نمائش عوام کیلئے کھلی رہے گی اور کوئی انٹری فیس نہیں ہوگی۔ کار اینڈ کافی کے نام سے دوستوں نے ایک گروپ تشکیل دیا ہے اور یہ تمام تاریخی گاڑیوں کے شوقین ہیں۔ گروپ کے ارکان کی تعداد 2000 سے تجاوز کرچکی ہے۔ تاریخی اور قدیم گاڑیوں کے مشاہدہ کے شوقین افراد کیلئے یہ نمائش اہم ذریعہ ثابت ہوگی۔ 1930 اور اس کے بعد کی گاڑیوں کے تسلسل نمائش میں پیش کیا جائیگا۔ 1