حیدرآباد ۔ 5 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : مسافرین کے زائد ہجوم کے پیش نظر ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے 14 دسمبر تا 25 جنوری سکندرآباد تا صوبیدار گنج اسپیشل ٹرینس چلائی جائیں گی ۔ ٹرین نمبر 0412 (صوبیدار گنج ۔ سکندرآباد ) صوبیدار گنج سے سہ پہر 3-50 بجے روانہ ہوگی اور دوسرے روز شام 8 بجے سکندرآباد پہنچے گی ۔ 16 دسمبر تا 27 جنوری ٹرین نمبر 04122 ( سکندرآباد ۔ صوبیدار گنج ) سکندرآباد سے صبح 4-30 بجے روانہ ہوگی اور دوسرے روز 10 بجے دن صوبیدار گنج پہنچے گی ۔ یہ اسپیشل ٹرینس دونوں سمتوں میں فتح پور ، کانپور سنٹرل ، بھیم سین ، پوکھرایان ، اورائی ، ویرنگنا لکشمی بائی ، بینا ، بھوپال ، اٹارسی ، جوجھرپور ، ناگپور ، بلہار شاہ ، سرپور کاغذ نگر ، منچریال ، پداپلی اور قاضی پیٹ اسٹیشنس پر توقف کریں گی ۔ یہ اسپیشل ٹرینس اے سی II ٹائر ، اے سی III ٹائر ، سلیپر اور جنرل سکنڈ کلاس کوچس پر مشتمل ہوں گی ۔۔