حیدرآباد 13اگست(یواین آئی) سکندرآباد۔گنٹورٹرین میں آگ لگنے کا معمولی واقعہ پیش آیا۔ذرائع کے مطابق انٹرسٹی ایکسپریس ٹرین میں تلنگانہ کے اسٹیشن گھن پور کے قریب یہ آگ اچانک لگی۔ ٹرین کی جنرل بوگی میں اچانک آگ دیکھ کر مسافرین خوفزدہ ہوگئے جنہوں نے فوری عہدیداروں کو اس کی اطلاع دی جس کے بعد اسٹیشن گھن پور کے قریب ٹرین کو روک دیاگیا اور مسافرین نیچے اتر گئے ۔ ریلوے عہدیداروں نے آگ بجھائی جس پر مسافرین نے راحت کی سانس لی۔
